305

نواحی گاؤں 53فور آر میں مکان کی چھت پر آسمانی بجلی گرنے سے پانی والی ٹینکی تباہ


ہارون آباد(عوامی پریس کلب)ہارون آباد کے نواحی گاؤں 53فور آر میں مکان کی چھت پر آسمانی بجلی گرنے سے پانی والی ٹینکی تباہ، مکان کی دیواریں بھی متاثر ہوئی.

تاہم کسی بڑے نقصان کوئی اطلاع نہیں ملی، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد اور گردونواح میں گرج چمک کیساتھ تیز موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہوا جس میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بھی رونما ہوئے.

گزشتہ روز نواحی گاؤں 53فور آر میں مکان کی چھت پر آسمانی بجلی گرنے سے پانی والی ٹینکی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور مکان کی دیگر دیواروں کو بھی شدید نقصان پہنچا، آسمانی بجلی کی کڑک سے علاقے بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کسی بڑے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں