395

چولستان جیپ ریلی چولستان میں تفریحی کا سب سے بڑا ایونٹ

چولستان کے فراحی و صحافتی ادارے وائس آف چولستان فاؤنڈیشن رجسٹرڈ اور چولستان پریس کلب رجسٹرڈ کے سرپرست عابد حمید قریشی صدر میاں سہیل ثاقب نائب صدور و جنرل سیکرٹری محمد بلال قریشی۔ سید کاشف علی شاہ۔ علی شان، ناصر محمود۔ رانا صدام الرحمن اور چوہدری سعد سہیل ثاقب اور ڈاکٹر نذیر احمد جوئیہ نے اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ چولستان جیپ ریلی چولستان میں تفریحی کا سب سے بڑا ایونٹ بن چکا ہے اور چولستان میں مزید سیاحت کو فروغ دینے کیلئے چولستانی ثقافت کو فروغ دینا ہوگا اور چولستان کے 29 تاریخی قلعوں کی تعمیر ومرمت کرکے سیاحوں کے لئے کھولنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چولستانیوں کے تعلیم۔صحت اور صاف پانی کی فراہمی جیسے مسائل حل کرنے اور تاریخی قلعوں کی بحالی اور کلچر کو فروغ دینے کے لیے ہمارا ادارہ وائس آف چولستان فاؤنڈیشن رجسٹرڈ حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ ہے کیونکہ چولستان کی تعمیر وترقی ہی میں پاکستان کی ترقی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں