ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد کی ہر دلعزیز شخصیت چوہدری جاوید خالد ”بندھن میرج ہال“ والے انتقال کر گئے۔
مرحوم کی نما ز جنازہ مرکزی عید گاہ میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ محمد اعجازالحق، تحصیل وائس چیئرمین حاجی محمد یاسین، حاجی سعید احمد، پی ٹی آئی رہنماء راؤ شعیب،معروف آئی سرجن ڈاکٹر خالد محمود چوہدری ، میاں عبدالواحد، چوہدری نثار احمد جگ، رائے پرویز اصغر،یاسر چوہدری سمیت دیگر سیاسی و مذہبی اور کاروباری شخصیات سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، نما ز جنازہ کے بعد مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔







