ہارون آباد(عوامی پریس کلب)ملک فیڈریشن پاکستان کے سربراہ ملک یوسف کے بڑے بھائی ڈاکٹر ابراہیم بزمی کے انتقال پران کے ایصال ثواب اور اظہار افسوس کے لیے ملک فیڈریشن ہارون آباد کا تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا ۔
اجلاس میں ڈاکٹر ابراہیم بزی کے انتقال پر انتہائی افسوس اور رنج و غم کا اظہار کیا گیا اور مرحوم کے درجات بلندی کے لیے قرآن خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی اجلاس میں ملک محمد ریاض خلجی،ملک محمد امجد،ملک محمد عابد،ملک محمد رفیق،حاجی محمد اشد،ملک محمد اسلم،ملک ارشد و دیگر نے حاجی محمد یوسف اور ملک عمران یوسف سے اظہار افسوس کیا۔







