ہارون آباد (عوامی پریس کلب)ہارون آباد اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیب کی گندم ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی، 10ہزار کے قریب ذخیرہ شدہ گندم کی بوریاں برآمد، گودام سیل، تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر مختلف فیکٹریوں میں چھاپے مارے،جہاں پر گوداموں سے غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی گندم کی 10 ہزار کے قریب بوریاں برآمد کرلیں۔
جن کی کل مالیت 1کروڑ 80لاکھ روپے بنتی ہے، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیب کا کہنا تھا کہ فیکٹریوں کے گوداموں میں گندم غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی تھی جنہیں سیل کردیا گیا ہے، کسی کو بھی ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور انتظامیہ مکمل طور پر متحرک ہے، بلاتفریق کاروائی جاری رکھیں گے۔
قبضہ میں لی گئی گندم کے حوالہ سے اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ محکمہ فوڈ کے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کو احکامات جاری کردئیے گئے ہیں کہ اس گندم کو فی الفور سرکاری گوداموں میں منتقل کیا جائے۔








