228

ہارون آباد شہر اور گردونواح میں ڈکیتی کی بڑھتی وارداتیں لمحہ فکریہ

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) مرکزی انجمن تاجران (رجسٹرڈ) ہارون آباد کا شہر میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے تاجروں کو بلاجواز جرمانے کرنے کیخلاف اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں مرکزی انجمن تاجران کے سرپرست راؤ شعیب احمد، چیئرمین محمد ارشد خان، صدر شیخ رشید، جنرل سیکرٹری حاجی اختر علی خلجی سمیت دیگر تاجر تنظیموں کے عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اجلاس میں شریک تاجروں نے شہر میں امن و امان کی صورتحال اور حالیہ ڈکیتی کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران کے سرپرست راؤ شعیب احمدکا کہنا تھا کہ ہارون آباد شہر اور گردونواح میں ڈکیتی کی بڑھتی وارداتیں لمحہ فکریہ ہے جس کی روک تھام میں مقامی پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہے ہیں، پولیس شہر میں ہونیوالی ڈکیتی کی وارداتوں کا سراغ نہ لگا سکی ہے جوکہ قابل افسوس امر ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہارون آباد کے تاجر بے یار مددگار ہیں کاروبار کرنا ناممکن ہوگیا ہے پہلے ہی مہنگائی نے بازاروں میں سناٹے ڈالے ہوئے ہیں رہی سہی کسر ایڈ منسٹریشن انتظامیہ تاجروں کو بلاجواز جرمانے کرکے تاجروں کو مزید پریشان کردیا ہے جو کسی بھی قابل قبول نہیں ہے، انتظامیہ جرمانے کرنا بند کرے، اجلاس میں شریک تاجروں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ پولیس حالیہ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تمام ڈاکوؤں کو گرفتار کرے وگرنہ غیر معینہ مدت تک شٹر ڈاؤں ہڑتال کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں