404

ہارون آباد میں پاسپورٹ آفس کا قیام عمل میں لایا جائے۔عوامی مطالبہ

ہارون آبا د (عوامی پریس کلب ) ہارون آباد پاسپورٹ آفس کی بنیادی سہولت سے محروم، علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا، تفصیلات کے مطابق لاکھوں کی آبادی پر مشتمل تحصیل ہارون آباد میں پاسپورٹ آفس نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

لاکھوں روپے ماہانہ ٹیکس ادا کرنیوالی تحصیل میں پاسپورٹ آفس کی سہولت موجود نہیں ہے، آفس نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو پاسپورٹ بنانے کیلئے تقریبا ً پچاس کلو میٹر دور بہاولنگر شہر جانا پڑتا ہے، جہاں رش ہونے کی وجہ سے شہریوں کا سارا دن آفس میں لائنوں میں خوار ہوکر گزر جاتا ہے، شہریوں سمیر خان، عدن راحیل، وقاص، حذیفہ و دیگر نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ پاسپورٹ آفس کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ شہری خوار ہونے سے بچ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں