275

7سالہ بچہ کھیتوں میں چلتے روٹا ویٹر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔

ہارون آباد(عوامی پریس کلب)ہارون آباد 7سالہ بچہ کھیتوں میں چلتے روٹا ویٹر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 133سکس آر میں ظہیر احمد نامی شخص ٹریکٹر کے ذریعے اوگی والے کھیت میں روٹا ویٹر ہل چلا رہے تھے اور اُس کا سات سالہ اکلوتا بیٹا ٹریکٹر کی پچھلی سیٹ پر بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک اُس کا بیٹا نیچے گر گیا اور روٹا ویٹر ہل کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔ بچے کی ناگہانی موت پر گھر میں کہرام برپا ہوگیا اور ہر آنکھ اشک بار تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں