207

جشن آزادی کی تقریبات کو حتمی شکل دیدی گئی

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد میں جشن آزادی کی تقریبات کو حتمی شکل دیدی گئی، تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ہارون آباد میں بھی انتظامیہ کی جانب سے 75واں جشن آزادی منانے کی تقریبات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔

14اگست 2022؁ ء بروز اتوار پرچم کشائی کی تقریب میونسپل کمیٹی کے سبزہ زار کے لان میں منعقد ہوگئی، پولیس کا دستہ سلامی دے گا، سائرن بجایا جائیگا، قومی ترانہ ہوگا، تلاوت قرآن مجید، نعت رسول مقبول ﷺ، کے علاوہ یوم آزادی کے عنوان پر منتخب بچے ملی نغمے تقاریر کریں گے اور انعامات تقسیم ہونگے مٹھائی تقسیم کیجائیگی۔

دریں اثناء رات کو تمام سرکاری و غیر سرکاری عمارات، مکانوں، دکانوں پر چراغاں کیا جائیگا، مارکیٹوں اور عمارات کی تزئیں و آرائش و پینٹگز پر اول آنے والے پوزیشن ہولڈر کو انعام دیا جائیگا، اس موقع پر صفائی مہم کا بھی آغاز کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں