ہارون آباد(عوامی پریس کلب) ہارون آباد کی نہر سکس آر میں دوسری بار سو فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا، سینکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب آگئیں، محکمہ انہار کا عملہ اطلاع کے باوجود موقع پر فوری نہ پہنچ سکا، نہر میں شگاف محکمہ انہار کے عملہ کی ملی بھگت سے پڑا، کاشتکاروں کا الزام۔
تفصیلات کے مطابق ہارون آباد تحصیل کے نواحی گاوں 145 سکس آر کے قریب نہر سکس آر میں برجی نمبر 4/5 ون ایل کو ایک ہفتہ میں دوسرا بڑا شگاف پڑ گیا، جس کے باعث سینکڑوں ایکڑ پر کاشت فصلیں زیر آب آگئیں۔
اس موقع پر کسانوں کا کہنا تھا کہ شگاف محکمہ انہار کے عملہ کی ملی بھگت سے پڑا ہے کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود محکمہ انہار کا عملہ شگاف کی جگہ پر نہ پہنچ سکا، محکمہ انہار کے عملہ نہ پہنچنے کی وجہ سے نہر کے شگاف میں اضافے کا اندیشہ ہے، اور پانی قریبی گاوں میں بھی داخل ہوسکتا ہے۔







