ہارون آباد (عوامی پریس کلب) محکمہ زراعت توسیع ہارون آباد کے زیر اہتمام میگا فارمر گیدرنگ برائے تیلدار اجناس کا انعقاد۔ وزیراعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت تیلدار اجناس کے فروغ کیلئے فقیروالی میں اجتماع کا اہتمام کیا گیا، جس میں کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر چوہدری لطیف اللہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع بہاولنگر،خالد جاوید بزمی اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع ہارون آباداور ملک آصف فاروق زراعت آفیسر توسیع فقیروالی نے خطاب کیا، مقررین نے تیلدار اجناس کی اہمیت اور پیداوار میں اضافہ کیلئے جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ گندم اور کپاس کی فصلات کی بہتر مینجمنٹ،گلابی سنڈی کے تدارک اور کچن گارڈننگ کی اہمیت پر مفصل اور جامع گفتگو کی، کاشتکاروں نے محکمہ اس کاوش کو سراہا اور جدید پیداواری ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے پیداوار میں اضافے کے عزم کا اعادہ کیا۔








