ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد میں احساس راشن پروگرام کو بھی کمائی کا ذریعہ بنا لیا گیا، احساس راشن پروگرام کے ملازمین کی جانب سے مستحق شہریوں کے نام پر سستا سامان لے کر مہنگے داموں فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
احساس کفالت پروگرام کے بعد احساس راشن پروگرام میں بھی بے ضابطگیاں سامنے آگئیں،، ہارون آباد میں غریب شہریوں کو لوٹا جا رہا ہے، مستحق افراد کے نام پر سستی اشیا خرید کر مہنگے داموں فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔متاثرین بشری بی بی،سکینہ بی بی،خالدہ پروین،محمد اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ احساس راشن پروگرام کے ملازمین نادار افراد کے موبائل پر آئے ریلیف پیغام کو ڈیلیٹ کر دیتے ہیں، اور ان کے لئے مختص راشن عام شہریوں کو فروخت کر دیا جاتا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد فضل الرحمان بلوچ کا کہنا تھا کہ فی الحال احساس راشن پروگرام کے بارے میں بے ضابطگیوں کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی جیسے ہی کوئی شکایت ملے گی تو فوری کارروائی کی جائے گی متاثرین نے جعلسازی میں ملوث عناصر کے خلاف فوری سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔








