ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کے جناح اسٹیڈیم میں عظیم الشان شان رسول کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، اجتماع سے ملک کے معروف مذہبی سکالر علامہ پیر محمد اجمل رضا قادری نے خطاب کیا محفل کی صدارت پیر سید احمد کمال شاہ نے کی پر وگرام کی نظامت پروفیسر ڈاکٹر حافظ غلام محی الدین نقشبندی نے کی تلاوت قاری لیاقت علی نقشبندی اور قاری محمد اصغر صادقی صاحب نے کی جبکہ نعت رسول مقبول کی سعادت قاری مشتاق رسول قاری احسان اور محمد عمران قادری نے حاصل کی۔
اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماؤں شوکت محمود بسراء اور میاں عبدالواحد کی جانب سے 20خوش نصیب افراد میں بذریعہ قرعہ اندازی فری عمرے کے ٹکٹ بھی دیئے گئے، علامہ پیر اجمل رضا قادری نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سچ بولنے،دیانتداری اپنانے دوسروں کا احساس کرنے اور مخلص ہوجانے پر زور دیاانہوں نے کہا کہ احساس محرومی کی وجہ سے معاشرے میں انتشار پیدا ہے جبکہ رسول پاک ؐکی تعلیمات سے ہمیں اخوت رواداری بردباری تحمل مزاجی کا درس ملتا ہے انہوں نے کہا کہ صحابہ اکرام ؓنے رسول پاک ؐ کی سیرت کو اپنا کر اخوت بھائی چارے کو ہمیشہ فروغ دیا اور ایک دوسرے کے دکھ درد میں کام آئے اور ہمارے لیے ان کی زندگیاں مشعل راہ بن گئیں۔
انہوں نے کہا کہ معاشرے سے برائیوں،فسادات،بد امنی کے خاتمہ کے لیے نبی پاک ؐ کی سیرت پر عمل پیرا ہونا پڑے گا، اجتماع میں دیگر سیاسی ومذہبی اور کاروباری شخصیات کے علاوہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام، حفا ظ کرام، وکلاء برادری، تاجر برادری، اساتذہ کرام، فلاحی و دیگر تنظیموں کے عمائدین و معززین علاقہ سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
عظیم الشا ن شان رسول کانفرنس کے اچھے انتظامات پر چوہدری شوکت محمود بسراء اور میاں عبد الواحد کی جانب سے انتظامیہ کاشف نوید پنسوتہ،شاہدتیجہ،مفتی منور سعیدی،پروفیسر ڈاکٹر حافظ غلام محیی الدین،پیر سید احمد کمال شاہ،رانا مجاہد حسن،عثمان بسراء،احمد ہیپی،میاں عبد الحنان،میاں عبدالمنان،قاری غلام رسول،نجم عطاری،ملک محمد انور،ملک عقیل کالی سمیت دیگر افراد کو مبارکباد پیش کی گئی۔








