359

الخدمت فاونڈیشن کے تحت یتم بچوں کیلئے وظائف کی تقسیم۔

ہارو ن آباد (عوامی پریس کلب) الخدمت فاونڈیشن ہارون آباد کے تحت یتم بچوں کیلئے وظائف کی تقسیم کا پروگرام خالد پبلک سکول میں منعقد ہو۔ا پروگرام کی صدرارت پروفیسر جمیل احمد نے کی پروگرام میں عامر ریاض، چودھری آصف ندیم ڈویلپر ہمدان سٹی مصطفے ندیم ِ رضوان اللہ،عبدالعزیز، سیکڑی الخدمت فاونڈیشن ہارون آباد نے شرکت کی پروگرام سے ولید ناصر چودھری سرپرست الخدمت فاونڈیشن ضلع بہاولنگر نے بھی شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ اللہ کی طرف سے ہم پر آزمائش ہے کہ ہم دکھی انسانیت کی خدمت کریں مگر دکھ اس بات کا ہے کہ یہ سب کام حکومتوں کے کرنے کے ہیں حکومتی اسکیم قوم کو بھکاری بنا رہی ہیں سراج الحق صاحب قوم کو ہنر مند بنا کر بیوہ خواتین کیلئے گھریلو صنعت کو فروغ دینے کے حامی ہیں تاکہ پردہ میں باوقار انداز میں خواتین روزگار حاصل کرسکیں انہوں نے کہا کہ ہم ان سب لوگوں کیلئے دعا گو ہیں جنھوں نے الخدمت فاونڈیشن پر اعتماد کیا الخدمت فاونڈیشن نے ہمیشہ ملک وقوم کی خدمت کی ہے اور اس سلسلہ کو مستقل جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں