468

26 جون بین الاقوامی اینٹی نارکوٹکس ڈے

ہارون آباد(عوامی پریس کلب ) ڈویژنل سیکرٹری بہاولپور این اوز نیٹ ورک حافظ جاوید اقبال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کو سامنے رکھتے ہوئے اور اینٹی نارکوٹکس پنجاب لاہور کی ہدایات کے مطابق آج مورخہ 26جون کو عالمی یوم انسداد منشیات کے حوالے سے ہاتف ویلفیئر سوسائٹی  نےاپنی سابقہ روایا ت کو جاری رکھتے ہوئے عوام الناس بالعموم اور نوجوان نسل کو بالخصوص نشہ جیسی موذی لعنت سے بچانے کے لیے بھرپور آگہی مہم چلائے گی۔

اس آگاہی مہم میں 25جون کو شہر کی معروف سڑکوں اور چوراہو ں پر “آگاہی مہم “کے بینرزاور شہر بھر میں ایکٹرک پولز پر “نشہ سے انکار زندگی سے پیار””ہمارا عزم نشہ سے پاک پاکستان “”نسل نو کو نشہ سے بچانے میں ہمارا ساتھ دیں “” SAY NO TO DRUGS “کے سلوگن والی فلیکسز لگائی گئی ہیں اور 26جون عوام الناس اور باشعور طبقے تک “آگاہی مہم “کے سلسلے میں ” “SAY NO TO DRUGS کا پیغام گھر گھر پہنچانے کے لئے ہینڈ بلز بذریعہ اخبارات تقسیم کیے جائیں گے اس ہینڈ بل میں نشہ کے دینی اور معاشرتی نقصانات کے متعلق تفصیلی آگہی دی جائے گی اورشہر میں چلنے والی کیبلز کے ذریعے والدین کو نشہ اور اسکے نقصانات سے متعلق آگاہی دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں