304

اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمدطیّب کے تبادلہ کے حوالہ سے اُن کے اعزاز میں بلدیہ کے جناح ہال میں الوداعی تقریب کا انعقاد

ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) ہارون آباد اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمدطیّب کے تبادلہ کے حوالہ سے اُن کے اعزاز میں میونسپل ایمپلائز ایسوسی ایشن کی جانب سے بلدیہ کے جناح ہال میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں ڈی ایس پی سرکل محمد وسیم مہر، ایس ایچ او تھانہ سٹی ابصار حسین گجر، ایس ایچ او تھانہ صدر محمد رمضان،زراعت آفیسر چودھری لطیف اللہ، ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عامر رضا، چیف آفیسر بلدیہ راؤ محمد علی، تحصیلدار محمد تقی شاہ،صدر میونسپل ایمپلائز ایسوسی ایشن وتحصیل صدر ایپکا عبیدالرحمن، باؤ نذیر احمد، شاہد لطیف،باؤ محمد ارشد، راؤ ظفر اقبال سمیت بلدیہ اور ریونیو کے دیگر افسروں و سٹاف نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تقریب میں شریک شرکاء کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیّب ایک محنتی آفیسر تھے جنہوں نے تحصیل ہارون آباد بھر میں کورونا وائرس سمیت دیگر صورتحال میں ہارڈ ورک کے طور پر اپنے فرائض بخوبی سرانجام دیئے اور عوام کی بھر پور خدمت کی، جبکہ اس دوران تبادلہ ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیّب نے کہا کہ تبادلے و تقرریاں ملازمت کا حصہ ہیں اور ہماری پوسٹنگ ہی ایسی ہے کہ ہم ایک جگہ پر ٹھہر نہیں سکتے اور نئی جگہ پر تعیناتی سے نیا تجربہ حاصل ہوتا ہے ۔

تحصیل ہارون آباد ایک پر امن علاقہ ہے اور یہاں کے لوگ بھی امن پسند ہیں اور یہاں کے لوگوں کی حوصلہ افزائی کو کبھی بھی فراموش نہیں کروں گا، ڈی ایس پی سرکل محمد وسیم مہر، ایس ایچ او تھانہ سٹی ابصار حسین گجر، ایس ایچ او تھانہ صدر محمد رمضان،زراعت آفیسر چودھری لطیف اللہ، ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عامر رضا سمیت دیگر آفیسران نے اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیب کی کارکردگی کی تعریف کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں