251

اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحمن بلوچ کا علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ

ہارون آباد(عوامی پریس کلب) ہارون آباد اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحمن بلوچ کا علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ، پھلوں وسبزیوں کی بولیوں کے عمل کاجائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر فضل الرحمن بلوچ نے صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا اور مختلف شیڈز میں جا کر بعض پھلوں وسبزیوں کی بولیوں کے عمل کاجائزہ لیا۔

دفترمارکیٹ کمیٹی کا عملہ و دیگر کے افسر بھی ان کے ہمراہ تھے۔اسسٹنٹ کمشنر نے پھلوں وسبزیوں کی دستیابی اور ان کی تھوک کے حساب سے فروخت کے لئے دی جانے والی نیلامیوں کا بغور جائزہ لیااورآڑھتی حضرات سے کہا کہ عام صارفین کے لئے مشکلات پیدا نہ کی جائیں۔انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران سے کہا کہ وہ سبزیوں وپھلوں کی سپلائی پر گہری نظر رکھیں اور کسی چیز کی قلت کی صورت میں سپلائی کے فوری اقدامات کریں تاکہ قیمتیں بڑھنے کا خدشہ نہ ہو،انہوں نے سبزی منڈی میں صفائی کی صورتحال مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں