ہارون آباد (عوامی پریس کلب) خوشحالی بنک ہارون آباد کی اے ٹی ایم توڑ کر تقریباً چالیس لاکھ روپے کی رقم چوری کی واردات کا ڈراپ سین ہو گیا.چوری میں بنک کا کیشئر ہی ملوث نکلا پولیس نے گرفتار کر لیا رقم بھی برآمد کر کی گئی۔
ہارون آباد بنگلہ روڈ پر واقع نجی بنک کی اے ٹی ایم مشین سے 40لاکھ چوری کیس کا ڈراپ سین ہوگیااے ٹی ایم مشین سے چوری کرنیوالا کوئی اور نہیں بنک کا کیشئر ہی چور نکلا تھانہ سٹی پولیس نے ملزم کیشئر وجاہت خان کو گرفتار کرکے رقم برآمد کرلی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ اے ٹی ایم مشین کھول کر رقم چوری کررہے ہیں ملزم کیشئر نے اے ٹی ایم مشین کھول کر رقم چوری کی جس پر پولیس کو شک گزراواردات کے روز ملزم کیشئر اے ٹی ایم کھول کر رقم رکھ کر گیا تھا جس کے پاس چابی اور کوڈ موجود تھا گرفتار ملزم سے تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ساتھی ملزم کی گرفتاری کی کوششیں بھی شروع کردی گئی ہے۔ کیشئر وجاہت خان بہاولنگر کا رہائشی ہے اور تقریبا 2سال سے ہارون آباد کی اس برانچ میں تعینات تھا۔








