266

مسلح ڈاکوآٹو سٹور سے لاکھوں روپے ک نقدی، موبل آئل اور ٹائر لوٹ کر فرار

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد میں ڈاکو ؤں کا راج ختم نہ ہوسکا، ایک اور دوکان لُٹ گئی، مسلح ڈاکوآٹو سٹور سے لاکھوں روپے ک نقدی، موبل آئل اور ٹائر لوٹ کر فرار ہو گئے، پولیس مصروف تفتیش، تفصیلات کے مطابق الستار مارکیٹ نزد جنرل بس اسٹینڈ میں نیو غوری آٹوز پر سرشام تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی واردات کے دوران لاکھوں روپے کی نقدی، موبل آئل اور ٹائرز لوٹ کر موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے۔

اطلاع پر تھانہ سٹی پولیس ہارون آباد موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش کا عمل شروع کردیا، واضح رہے کہ دو ہفتوں کے دوران ڈکیتی کی یہ تیسری واردات ہے، ڈکیتیوں کا نہ ختم ہونے والے سلسلے سے شہری بالخصوص دوکاندار حضرات شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہیں، تاجر برادری نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے اس بابت فوری نوٹس اورشہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں