ہارون آباد (عوامی پریس کلب) عوامی پریس کلب نے ہمیشہ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنے مِشن کا ثانی نہیں رکھتا اور اسی وجہ سے اس ورکنگ جرنلسٹ گروپ میں شامل ہورہے ہیں چوہدری وحید احمد اور عبیدالرحمان قاسمی کی صحافیوں سے گفتگو۔سینئر صحافی چوہدری وحید احمد اور عبیدالرحمان قاسمی نے عوامی پریس کلب میں شمولیت اختیار کر لی اس حوالے سے پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا عوامی پریس کلب پہنچنے پر ان کا پُر تپاک استقبال کیا گیا اور مالائیں پہنائیں گئیں۔
چوہدری وحید احمد اور عبیدالرحمان قاسمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی پریس کلب ہمیشہ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنے مِشن کا ثانی نہیں رکھتا اور اسی وجہ سے اس ورکنگ جرنلسٹ گروپ میں شامل ہورہے ہیں سینئر صحافی یاسر چوہدری نے اپنے دیگر ساتھیوں سمیت نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی وہ بھی عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں ہمارے شانہ بشانہ چلیں گے۔
تقریب میں عبیدالرحمان قاسمی کے والد محترم مولانا قاسم قاسمی مرحوم کے بلندی درجات کے لئے خصوصی دعا کی گئی تقریب کے آخر میں عوامی پریس کلب کے اہم رکن مظفر علی سحر کی جانب سے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کے اعزاز میں پُر تکلف کھانا دیا گیا۔








