264

بااثر زمیندار کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان عمران جٹ کے والد محمد انور جٹ کی معروف سیاسی شخصیت میاں عبدالواحد کے ہمراہ پریس کانفرنس

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) ہارون آباد بااثر زمیندار کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان عمران جٹ کے والد محمد انور جٹ کی معروف سیاسی شخصیت میاں عبدالواحد کے ہمراہ پریس کانفرنس،ظالم انسان اعظم خان عاکوکا نے میرے آنکھوں کے سامنے میرے بیٹے کو فائر مار کر قتل کیا ہے۔

قاتل کو گرفتار کرکے مجھے انصاف دلایا جائے،مقتول کے والد کی وزیراعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، آئی جی پنجاب پولیس سے دردمندانہ اپیل، تفصیلات کے مطابق چند روز قبل بحد رقبہ محمد افضل آرائیں موضع نور جہانیاں کے قریب کپاس چننے والی عورتوں کو لیجانے کی رنجش پرعلاقہ کے بااثر زمیندار اعظم خان عاکوکا نے فائرنگ کرکے عمران جٹ نامی نوجوان کو قتل کردیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ ڈونگہ بونگہ میں درج کیا گیا۔

گزشتہ روز مقتول عمران جٹ کے والد محمد انور جٹ نے علاقہ کے معروف سیاسی شخصیت میاں عبدالواحد کے ہمراہ ہارون آباد میں پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کہا کہ زمیندار اعظم خان عاکوکا نے علاقہ بھر میں فرعونیت کی سلطنت قائم کی ہوئی ہے میرا بیٹا عمران جٹ کپاس کی چنائی کے لئے عورتوں کو ٹریکٹر ٹرالی پر لے آکر آرہا تھا،جب وہ بحد رقبہ محمد افضل آرائیں موضع نور جہانیاں کے قریب پہنچا تو ظالم زمیندار اعظم خان عاکوکا نے ٹریکٹر ٹرالی میں کپاس چننے والی عورتوں کو لیجانے کی رنجش میں میری آنکھوں کے سامنے اُسے فائر مار کراُسے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا ۔

اس موقع پر سیاسی شخصیت میاں عبدالواحد کا کہنا تھا کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کرکے ملزم کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ علاقے میں امن و امان برقرا ر رہے، اس موقع پر مقتول عمران جٹ کے والد محمد انور جٹ نے وزیراعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، آئی جی پنجاب پولیس، ڈی آجی بہاولپور، ڈی پی او بہاولنگر سے اپیل کی ہے کہ ظالم قاتل اعظم خان عاکوکا کو گرفتار کرکے مجھے انصاف دلایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں