249

دوکانوں کے کرایہ جات کا تنازعہ حل

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) میونسپل کمیٹی ہارون آباد اور تاجر ان کے مابین دوکانوں کے کرایہ جات کا تنازعہ حل ہو گیا،میونسپل کمیٹی ہارون آباد اور تاجر برادری کے مابین دوکانوں کے کرایوں کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوگیا،

ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری غلام مرتضی کے اسسٹنٹ چوہدری ہارون الرشید نے چیف افیسرمیونسپل کمیٹی ہارون آباد عمران وٹو اور تاجر برداری کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہوئے معاملہ حل کروا دیا۔

تاجر برادری معاہدے کے مطابق اپنی دکانوں کے کرائے ادا کرے گی۔ دعائے خیر کے بعد تاجر برادی کی جانب سے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری غلام مرتضی اور وائیٹل گروپ کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں