ہارون آباد (عوامی پریس کلب) بار ایسوسی ایشن ہارون آبادکے انتخابات مکمل،ریاض باجوہ صدر جبکہ چوہدری عبد الرحیم جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے،صدر ریاض باجوہ 107جبکہ مد مقابل آصف جاہ 84ووٹ حاصل کرسکے اور 4ووٹ ضائع ہوئے۔
جنرل سیکرٹری چوہدری عبد الرحیم نے 113ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مد مقابل منصور نیازی 77ووٹ حاصل کر سکے انکے 5ووٹ ضائع ہوئے بار ایسوسی ایشن ہارون آباد کے ٹوٹل ووٹ 214تھے جن میں سے 194ووٹ کاسٹ ہوئے۔
جبکہ دوسری جانب نائب صدر ارت کے دو امیدواران نعیم کاشف ایڈووکیٹ اور راشد مسعود ایڈووکیٹ کے مابین اتفاق رائے سے طے پایا ہے کہ پہلے 6ماہ نعیم کاشف ایڈووکیٹ اور اس کے بعد اگلے 6ماہ راشد مسعود ایڈووکیٹ نائب صدر ہوں گے ۔
دیگر عہدیداران جو بلامقابلہ کامیاب ہوچکے تھے ان میں جاوید راجڑ ایڈووکیٹ فنانس سیکرٹری،حذیفہ طارق لائبریری سیکرٹری،محسن قاضی جوائنٹ سیکرٹری اور ممبران مجلس عاملہ میں محمد منیر حسین شاہد ایڈووکیٹ،عامر مشتاق بلوچ ایڈووکیٹ،مصباح افتخار ایڈووکیٹ،احسن ندیم بسراء ایڈووکیٹ،محمد اشرف سکھیرا ایڈووکیٹ،سردار فیاض ڈوگر ایڈووکیٹ،مجاہد اقبال مہر ایڈووکیٹ،احسان قادر قریشی ایڈووکیٹ،اقبال چوٹیا ایڈووکیٹ اور راؤ غلام محی الدین ایڈووکیٹ شامل ہیں ۔
جیتنے والے امیدواروں کے حامی وکلاء نے جشن مناتے ہوئے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مبارکبادیں پیش کیں بار ایسوسی ایشن ہارون آباد میں جشن کا سماں رہا








