ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد بنیادی مرکز صحت 10ون آر کی پُلی ٹوٹ پھوٹ کا شکار، حادثات معمول بن گئے، تفصیلات کے مطابق ہارو ن آباد کے بنیادی مرکز صحت 10ون آر کے بالکل سامنے روڈ پر قائم پُلی حکومتی عدم توجہی کی وجہ سے عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔
متعدد بار حادثات رونما ہو چکے ہیں جبکہ علاقہ مکینوں کو گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، مقامی علاقہ مکینوں کے مطابق حکام بالا کو متعدد بار اس بابت آگاہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہ ہوسکی ہے، اہل علاقہ کے مکینوں نے اعلیٰ حکام سے مذکورہ پلی کو از سر نو تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔








