ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد گورنمنٹ پرائمری سکول12ون آر میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے بلین ٹری منصوبے کی دھجیاں اُڑا کر رکھ دی گئیں، سکول کے ہیڈ ماسٹر نے بغیر این او سی اور پرمیشن کے سکول سے ایک درجن سے زائد قیمتی سایہ دار درخت کٹوا کر 75ہزار روپے میں فروخت کردیئے، شکایت موصول ہونے پر محکمہ ایجوکیشن نے نوٹس لے لیا، انکوائری کے لئے کمیٹی تشکیل دیدی۔
ذمہ داران کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی، اختر ضیاء ڈی ڈی او ایجوکیشن ہارون آباد، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے نواحی گاؤں 12ون آر کے گورنمنٹ پرائمری سکول میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے بلین ٹری منصوبے کی دھجیاں اُڑا کر رکھ دی گئیں، سکول کے ہیڈ ماسٹر برکت علی نے بغیر این او سی اور پرمیشن کے سکول سے ایک درجن سے زائد قیمتی سایہ دار درخت کٹوا کر مقامی ٹھیکیدار کو 75ہزار روپے میں فر وخت کردیئے، قیمتی درختو ں کی کٹائی پر اہل علاقہ کے لوگوں میں شدید تشویش پائی گئی اور غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔
ہیڈ ماسٹر برکت علی نے موقف اختیار کیا کہ اس نے یہ درخت سکول کے کمروں کے لئے کھڑکیاں دروازنے بنانے کیلئے فروخت کئے، دوسری جانب شکایت موصول ہونے محکمہ ایجوکیشن فوری طور پر حرکت میں آگیا اور فوری ایکشن لے لیا، اختر ضیاء ڈی ڈی او ایجوکیشن ہارون آباد نے میڈیا کو بتا یا کاٹے گئے درختوں کو قبضہ میں لے لیا گیا ہے اور انکوائری ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے رپورٹ آنے پر کاروائی ہوگی۔








