153

وزارت پٹرولیم یکطرفہ فیصلے کرنے سے گریز کرے۔انجمن تاجران

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد مرکزی انجمن تاجران کے صدر آصف محمود جنجوعہ اور جنرل سیکٹری ملک محمد ریاض خلجی نے کہا ہے کہ گیس کی قلت قومی مسئلہ ہے حکومت تاجر برادری کو اعتماد میں لے عالمی تناظر میں تاجر برادری حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کو تیار ہے۔ لیکن وزارت پٹرولیم یکطرفہ فیصلے کرنے سے گریز کرے مسلط کئے گئے فیصلوں کی حمایت نہیں کریں گے اور ایل این جی کی مجوزہ قیمت ہماری پہنچ سے باہر ہے ریسٹورنٹ ہوٹل اوربیکریاں تک متاثر ہوں گی۔

مہنگائی کی ایک نئی لہر جنم لے گی جو موجودہ سیاسی حالات میں حکومت کے لیے بہت نقصان دہ ہو گی۔وزارت پٹرولیم تاجر نمائندوں کے ساتھ فوری مذاکراتی عمل کا آغاز کرے۔ وزیراعظم شہباز شریف نوٹس لیں۔علاوہ ازیں ملک کی تاجر برادری وزیراعظم کسان پیکج کی بھرپور انداز میں حمایت کرتی ہے وزیراعظم کا فیصلہ دوراندیشانہ دانشمندانہ جراتمندانہ اور خوش آئند اقدام ھے۔ اس طرح کے اقدامات سے زرعی شعبہ پر بحالی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں