ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) نہر سکس آر میں 100فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا، شگاف کے باعث سینکڑوں ایکڑ پر کاشت کی گئی فصلیں زیر آب آگئیں، فصلیں زیر آب آنے سے کسان شدید ذہنی اضطراب میں مبتلا۔
محکمہ انہار کا عملہ بھاری مشینری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا، شگاف کو جلد پُر کرلیا جائیگا، ایس ڈی اومحکمہ انہار، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد تحصیل کے نواحی علاقہ فقیر والی کے قریب نہر سکس آر میں سو فٹ چوڑا شگاف پڑگیا، شگاف کے باعث نہر سے ملحقہ سینکڑوں اراضی پر کاشت کی گئیں فصلیں زیر آب آگئیں جس سے کسان و کاشتکاروں کا مالی نقصان کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے۔
کسان شدید ذہنی اضطراب میں مبتلا ہو گئے، اس موقع پر کسانوں نے الزام عائد کیا ہے کہ شگاف محکمہ انہار کے عملے کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے پڑا، عملہ اپنی ڈیوٹی نہیں کرتا، نہر کے کنارے کمزور ہو کر ٹوٹ جاتے ہیں جس کی وجہ سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے، محکمہ انہار کے ایس ڈی او کے مطابق عملہ موقع پر پہنچ گیا اور بھاری مشینری سے شگاف جلد پُر کرلیا جائیگا۔








