386

گردونواح میں نہری پانی چوری کرنے والوں کے خلاف انتطامیہ کی کاروائیاں جاری۔

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایس پی سرکل کی رات گئے نہری پانی چوروں کے خلاف کاروائیاں جاری،دو افراد کے خلاف پانی چوری کا مقدمہ درج،کر لیا گیا ہارون آباد اور گردونواح میں نہری پانی چوری کرنے والوں کے خلاف انتطامیہ کی کاروائیاں جاری۔

اسسٹننٹ کمشنر عامر محمود اور ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد چوہدری ندیم اقبال نے غیر قانونی موہگوں اور زیر زمین پائپ لگا کر نہری پانی چوری کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مظہر اور قاسم جو کہ نہری پانی پائپ لگا کر چوری کر کے اپنے رقبہ کو سیراب کر رہے تھے ان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ پانی چور کسی بھی رعایئت کے مستحق نہیں ہیں رات بھر نہروں کی چیکنگ کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں پانی چوری میں ملوث ایسے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائےگا۔،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں