ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد کی معروف شخصیت میاں طاہر امین سکھیرا ایڈووکیٹ کی اہلیہ،میاں طارق سکھیرا ”میاں برادرز“غلہ منڈی والے کی بھابھی انتقال کر گئیں۔
مرحومہ کی نماز جنازہ آبائی گاؤں 50فورآر میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں سیاسی و مذہبی اور کاروباری شخصیات، وکلاء برادری سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، نما ز جنازہ کے بعد مرحومہ کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔







