290

گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول 84فائیو آر کی اراضی پر بااثر افراد کا قبضہ

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) ہارون آباد گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول 84فائیو آر کی اراضی پر بااثر افراد کا قبضہ، رات کی تاریکی میں اینٹیں گروا کر دوکات کی تعمیر شروع کردی، اہلیان علاقہ کا اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔

یونین کونسل 99کے سابق کونسلر رانا افتخار حسین خان نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ چک 84فائیو آر کے مربعہ نمبر 42 گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول ہے جس کے جانب شمال پختہ سڑک گزرتی ہے سکول ہذٰا کا کچھ رقبہ سڑک کے پار جانب شمال بھی ہے،یہ رقبہ لب سڑک ہونے کی وجہ سے انتہائی قیمتی اور کمرشل ہے جس پر قبضہ مافیا کی نظر ہے۔

چک 84فائیو آر کے کچھ بااثر افراد نے باہم مشورہ ہوکر رات کی تاریکی میں سکول ہذٰا کی اراضی پر اینٹیں وغیرہ گرا کر غیر قانونی طور پر دوکانات کی تعمیر شروع کردی ہے، رانا افتخار حسین خان سمیت اہلیان علاقہ نے کمشنر بہاولپور ڈویژن، ڈپٹی کمشنر بہاولنگر، اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ تحصیل ہارون آباد سے اس بابت فوری نوٹس لینے اور سکول ہذٰا کی اراضی واگزار کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں