ہارون آباد (عوامی پریس کلب) نواحی گاوں 23 تھری آر میں معمولی تلخ کلامی پر نوجوان قتل۔دوست نے فائرنگ کر کے دوست کو قتل کردیا ریسکیو ٹیم نے قتل ہونے والے نوجوان کو ہسپتال منتقل کردیا نواحی گاوں 23 تھری آر میں دوست کی جانب سے کی گئی کھانے کی دعوت پر دوستوں میں معمولی تلخ کلامی ہوگئی جس کے باعث 33 سالہ شہباز کلو کو دوست نے ہی فائرنگ کر کے قتل کردیا ۔
زرائع کے مطابق قتل ہونے والے شہبازکلو کی چند روز قبل بھی انہی دوستوں سے شادی کی تقریب میں بھی تلخ کلامی ہوئی تھی۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے قتل ہونے والے۔شہباز کو ہسپتال منتقل کردیامقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔قانونی کاروائی کا آغاز کردیاشہریوں کا جم غفیر ہسپتال پہنچ گیاہے۔








