216

چوری،ڈکیتی،راہزنی و دیگر وارداتوں کی روک تھام کے لئے نئے پولیس اسٹیشن یا پولیس چیک پوسٹیں قائم کی جائیں

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد اور گردونواح میں چوری،ڈکیتی،راہزنی و دیگر وارداتوں کی روک تھام کے لئے نئے پولیس اسٹیشن یا پولیس چیک پوسٹیں قائم کی جائیں۔

عوامی و سماجی حلقوں کا پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد اور گردونواح میں چوری،ڈکیتی،راہزنی سمیت دیگر وارداتوں کی روک تھام کے لئے ہارون آباد کے نواحی علاقہ ہیڈ سیون آر قصبہ گجرات الجدید اور بنگلہ یتیم والہ میں پولیس اسٹیشن یا پولیس چیک پوسٹیں قائم کی جائیں کیونکہ یہاں کے لوگوں کو چوری ڈکیتی راہزنی وارداتوں سمیت دوسری ایمرجنسی کی صورت میں قانونی امداد لینے کیلئے طویل سفر طے کرکے ہارون آباد یا فقیروالی کے تھانوں کو جانا پڑتا ہے جس کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سماجی و عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، چیف سیکرٹری پنجاب، انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب سمیت متعلقہ تمام اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے مذکورہ علاقہ جات کے عوام کے بہترین مفاد میں پولیس اسٹیشن یا پولیس چیک پوسٹیں قائم کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں