230

سات سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) ہارون آباد میں سات سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار، ورثاء کا ملزم کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 137سکس آر میں گھر سے لاپتہ ہونیوالا سات سالہ بچے فیضان کی تشدد زدہ نعش ملنے کے معاملے پر ڈی پی او بہاولنگر فیصل گلزار نے ایس پی انوسٹیگیشن فاروق کمیانہ اور ڈی ایس پی حسن گل کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی۔

جس میں ایس ایچ او پرویز جتوئی،سب انسپکٹر نعمان،عمران جوئیہ، مشتاق احمد، عبدالرحمن اور دیگر شامل تھے، ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش کے ذریعے 24 گھنٹے بعد ہی ملزم کو گرفتار کرلیا،دوران تفتیش ملزم یاسین ولد محمد اشرف نے جرم کا اقرار کر لیا کہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر کے لاش کھیتوں میں پھینک دی تھی،اس موقع پر بچے کے ورثاء نے ملزم کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں