389

میونسپل کمیٹی کی جانب سے کرسمس کی مناسبت سے جناح ہال میں تقریب کا اہتمام

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) وائٹل گروپ اور میونسپل کمیٹی کی جانب سے کرسمس کی مناسبت سے جناح ہال میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیاچیف آفیسر میونسپل کمیٹی محمد عمران وتونے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت آئین پاکستان قائداعظم کے رہنما اصولوں کے مطابق تمام اقلیتوں کو برابری کیحقوق کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے ۔سابق ایم پی اے چودھری غلام مرتضی نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب آپ کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں اور مسیحی برادری کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں مسیحی برادری اور تمام اقلیتوں کو وطن عزیز میں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور پاکستانی ایک دوسرے کی خوشیوں میں بھرپور شرکت کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ مسیحی برادری کو خوشیوں شریک کرنے کے لئے وائٹل گروپ کی جانب سے سابقہ روایات کے مطابق راشن گفٹ دیے جا رہے ہیں۔

وائس چیئرمین ملک محمد ریاض خلجی نے کہا مسیحی برادری کا پاکستان کی ترقی میں کلیدی کردار ہے آئین پاکستان ملک میں اقلیتی برادری کو یکساں حقوق فراہم کرتا ہے ہم سب پاکستانی مسیحی برادری کو کرسمس کے تہوار پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پادری جہانزیب نے وائٹل گروپ اور سرکاری افسران کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں کرسمس کیک کاٹا گیا اور مسیحی برادری کو وائٹل گروپ کی جانب راشن گفٹ بھی دیے گئے تقریب میں طاہر توگیروی،باؤ نذیر تبسم شاہد لطیف شناور اور دیگر نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں