226

وزیراعلی پنجاب کی پگ ایک بار پھر حمزہ شہباز کے سر سجنے پر مسلم لیگیوں کا جشن

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) وزیراعلی پنجاب کی پگ ایک بار پھر حمزہ شہباز کے سر سجنے پر مسلم لیگیوں کا جشن،جبکہ پی ٹی آئی کارکنا ن کا قائد اعظم روڈ پر احتجاج،مسلم لیگ (ن) کارکنان سڑکوں پر نکل آئے مٹھائیاں تقسیم قائدین کے حق میں نعرے بازی ہارون آبادمیں حمزہ شہباز شریف کے ایک بار پھر وزیراعلی بننے پر مسلم لیگیوں کا جشن کارکنان کے بھنگڑے شہر کے مختلف علاقوں سے مسلم لیگ ن کے کارکنان ریلیوں کی صورت بڑی تعداد میں ن لیگ کے سیکٹرئیٹ پہنچے۔

لیگی کارکنان نے مٹھائی تقسیم کی اور نعرے بازی کے ساتھ نوٹ بھی نچھاور کییاظہار تشکر ریلی میں شریک کارکنوں کی ایک دوسرے کو مبارک باد کارکنان نے مسلم لیگی قائدین کے ساتھ آصف زرداری کے حق میں بھی نعرے لگائے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے میونسپل کمیٹی کے سامنے قائد اعظم روڈ پر اس فیصلے کے خلاف شدید احتجاج کیا اور حکومت مخالف شدید نعرے بازی کی احتجاجی کارکنان کا کہنا تھا کہ ہم اس فیصلے کو نہیں مانتے ہم اس امپورٹڈ حکومت سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں