ہارون آباد (عوامی پریس کلب) مجلس حسان اور بزم قاری زبید رسول کے زیر انتظام تحفظ ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد حاجی سخی سلطان نسرین ٹرسٹ ہسپتال میں کیا گیا کانفرنس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت۔
کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رویت حلال کمیٹی کے سابقہ چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ محبت رسول مومن کا اثاثہ ہے،عشق رسول سے خالی دل زندگی کی حقیقی لذت سے محروم ہوتے ہیں اتباع رسول اس کا شعار اور فکر و تدبر اس کے لیے مینار نور کی حیثیت رکھتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ عقیدہ ختم نبوت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا منکرین عقیدہ ختم نبوت دائرہ اسلام سے خارج ہیں ۔
کانفرنس کے چیف ارگنائزر حاجی سخی سلطان پرنس نے کانفرنس کی کامیابی پر بزم کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا اور مبارکباد دی اور اپنی ذاتی جیب سے محفل کے شرکاء کو دو عدد مکمل پیکج بذریہ قرعہ اندازی تحفہ کیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انشائاللہ سخی سلطان نسرین ٹرسٹ ہسپتال کے افتتاع پر عالمی ختم نبوت کانفرنس اور نعت خوانی کا انعقاد کیا جائے گا ننھی منی بچی عیشل حورین نے فلسطین میں جاری اسرائیل کے ظلم و ستم کو نظم کی صورت میں پیش کیا تو حاضرین انکھوں میں انسو امڈ ائے. تقریب کے اختتام پر اللہ کے ہزاروں مہمانوں کی تواضع پرتکلف دلیم سے کی گئی۔








