235

کاٹن جینرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر اور جنرل سیکرٹری کی حلف برداری

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) کاٹن جینرز ایسوسی ایشن ہارون آباد نومنتخب صدر اور جنرل سیکرٹری کی حلف برداری کے حوالہ سے بندھن ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

تقریب میں پاکستان کاٹن جینرز ایسوسی ایشن کے عہدیدارن نے خصوصی شرکت کی وائس چیئر مین پاکسان کاٹن جینرز ایسوسی ایشن اشفاق رامے نے نومنتخب صدر میاں عمران اور جنرل سیکرٹری خالد جاوید سے حلف لیا،تقریب حلف برداری میں پاکستان کاٹن جینرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین چوہدری وحید ارشد،وائس چئیرمین اشفاق رامے،سابق چیئرمین چوہدری حفیظ اور سابق وائس چیئرمین حافظ لطیف نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں ہارون آباد کے کاٹن جینرز،آڑھتیان غلہ منڈی،سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے جیتنے والے عمران گروپ کے پینل کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنی یونین کو درپیش مسائل کو احسن انداز میں حل کرانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔

کاٹن جینرز ایسوسی ایشن ہارون آباد کے نومنتخب صدر میاں عمران اور نومنتخب جنرل سیکرٹری خالد جاوید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاٹن جینرز نے ہم پر اعتماد کرتے ہوئے ہمیں جیت سے ہمکنار کیا جس کا ہم تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنی یونین کو درپیش مسائل کے حل کے لئے بھر پور کوششیں کریں گے اور مسائل حل کریں گے تقریب کے آخر میں مہمانوں کو اعشائیہ دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں