202

شہر اور گردونواح میں کپاس کی فیکٹریاں روز گار کی بجائے بیماریوں کا سبب بن گئیں۔

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد اور گردونواح میں کپاس کی فیکٹریاں روز گار کی بجائے بیماریوں کا سبب بن گئیں۔متعدد فیکٹریوں میں فلٹر پلانٹ نہ ہونے سے آلودگی کے باعث ہزاروں نوجوان،بچے اور بوڑھے دمہ،سانس،گلے سمیت دیگر مہلک بیماریوں میں مبتلا ہوگئے۔محکمہ موحولیات محکمہ انڈسٹری،محکمہ صحت اور انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں۔

شہرہارون آباد اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں فیکٹریوں کے ذریعے پھیلنے والی فضائی آلودگی کے باعث شہر کے ہزاروں معصوم بچے،نوجوان اور بوڑھے دمے،سانس،گلے سمیت دیگر مہلک بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔شہر اور گردونواح میں قائم متعدد فیکٹریوں میں فلٹر پلانٹ نہ لگائے جانے سے روئی کے ذرات فضاء میں پھیل کر علاقہ مکینوں کو متاثر کررہے ہیں اور مرض کا شکار ہونے والے افراد بڑی تعداد میں ہارون آباد کے سرکاری و نجی ہسپتالوں کا رخ کررہے ہیں۔عوامی و سماجی حلقوں نے محکمہ موحولیات سے آلودگی اور اس کے نقصانات کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں