237

شہر کے وسط میں ڈکیتی کی 2وارداتیں، تین نقاب پوش موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

ہارو ن آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد شہر کے وسط میں ڈکیتی کی 2وارداتیں، تین نقاب پوش موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار،پولیس نے مواقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر لیے،پی ٹی آئی رہنماء شوکت بسراء کا تاجران اور شہریوں کے ہمراہ ڈی ایس پی آفس کے باہر احتجاج،ہارون آباد شہر کے وسط میں لکڑ منڈی میں واقع ہارڈوئیر سٹور اور آئرن سٹور پر دومسلح ڈاکو داخل ہوئے جبکہ ان کا ایک ساتھی باہر موٹر سائیکل پر کھڑا نگرانی کرتا رہا ڈاکو سلحہ کے زور پر لاکھوں روپے لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج 92 نیوز نے حاصل کر لی۔ دوکانداروں کا کہنا ہے کہ اطلاع کے باوجود پولیس تاخیر سے پہنچی ہے اور مسلح ڈاکوفائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ڈی ایس پی سرکل ہارون آباداپنی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر رہے ہیں۔گزشتہ رو ز پولیس کی جانب سے پلیدار کو ڈاکووں کے شُبہ میں فائر نگ کر کے زخمی کرنے اورہارون آباد میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف شہری سراپا احتجاج،ڈی اپس پی آفس کے باہر احتجاج،بار ایسوسی ایشن ہارون آباد نے بھی ہڑتال کر دی،پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء چوہدری شوکت محمود بسراء نے بھی احتجاج میں شرکت کی۔

ہارون آباد اور گردونواح میں ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ وعروج پر ہے ڈاکو راج قائم ہے رو زبروز بڑھتی ہوئی ان ڈکیتی کی وارداتوں کا سراغ لگانے میں مقامی پولیس بالکل ناکا م ہوچکی ہے اس حوالہ سے تاجران،شہری اور غلہ منڈی کے پلیداران نے ڈی ایس پی آفس کے سامنے احتجاج کیا۔

احتجاج میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شوکت محمود بسراء،غلہ منڈی کے صدر صداقت پنسوتہ،معروف قانون دان راؤ نعیم امجد ایڈووکیٹ نے بھی شرکت کی اور شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پُرامن شہر کو ڈاکووں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے پولیس کی کارکردگی صفر ہے آئے روز بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارادتوں سے شہری اور تاجر عدم تحفظ کا شکار ہیں انہوں نے ڈکیتیوں کا سراغ لگا کر ڈاکووں کا گرفتار اور لوٹی ہوئی رقم برآمد کروانے کا مطالبہ کیا۔اور پولیس کو دو ہفتے میں ڈکیتی کی وارداتوں کو ٹریس کرنے اور برآمدگی کروانے کا ٹائم دیا اور جن پولیس اہلکاران نے پلیدار کو فائرنگ کرکے زخمی کیا ان کے خلاف مقدمے کے اندراج کا بھی مطالبہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں