ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد تھانہ صدر پولیس کی کاروائی، خطرناک ڈکیت گینگ کے چار ارکان گرفتار، ملزمان سے آٹھ لاکھ روپے کی نقدی سمیت اسلحہ،ٹوکہ اور خنجر برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار کی خصوصی ہدایت پرس تھانہ صدر پولیس ہارون آباد کے ایس ایچ او محمد رمضان،ناظم علی سب انسپکٹر،محمد فراز سب انسپکٹر اور محمد شریف اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے خطر ناک ڈکیت گینگ کے خلاف بڑی کاروائی کرتے ہوئے چار ارکان کو گرفتار کرلیا۔
جس میں ملزمان نے کئی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، پولیس نے ملزمان آٹھ لاکھ روپے کی نقدی سمیت بارہ بور بندوق، پسٹل،ٹوکہ اور خنجر برآمدکرلیا، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں، پولیس مصروف تفتیش ہے۔








