ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارو ن آباد، ڈپٹی کمشنر بہاولنگر شفقت اللہ مشتاق کا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار کے ہمراہ ہارون آباد کا اچانک دورہ، رمضان بازار اور گندم کے خریداری سنٹر میں سہولیات کا جائزہ لیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزڈپٹی کمشنر بہاولنگر شفقت اللہ مشتاق نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار کے ہمراہ ہارون آباد کا اچانک دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے رمضان بازار کا معائنہ کیا اور آٹا وچینی، پھل،سبزیوں اور کریانہ سمیت اشیائے خورونوش کی دستیابی، مقررہ نرخوں پر فروخت اور انکی کوالٹی کا معائنہ کیا،ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازار میں ڈیوٹی روسٹر اور عملہ کی حاضری بھی چیک کی اور صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیب، ڈی ایس پی گل حسن خان و دیگر عملہ بھی موجود تھا، ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے رمضان بازار میں آٹے وچینی کا وزن بھی چیک کیا،ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے اپنے دورے کے دوران عوام الناس اور دکانداروں پر زور دیا کہ وہ کورونا ایس او پیز کی پابندی کریں اور اس وبا کے دوران تمام تر احتیاطی تدابیر اپنائیں۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار نے ہارون آباد میں گندم کے خریداری سنٹر کا دورہ بھی، انہوں نے سنٹر میں عملہ کی حاضری چیک اور ریکارڈ کی پڑتال اور باردانہ کی چلت اور گندم کی خریداری کے امور کا تفصیلی معائنہ کیا،انہوں نے سنٹر میں کاشتکاروں کو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا اور کورونا کے قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی۔








