224

ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے محرم الحرام کے سلسلہ میں ڈی پی او محمد ظفر بزدار کے ہمراہ گزشتہ روز ہارون آباد شہر کا اچانک دورہ

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد،ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے محرم الحرام کے سلسلہ میں ڈی پی او محمد ظفر بزدار کے ہمراہ گزشتہ روز ہارون آباد شہر کا اچانک دورہ کیا، جہاں پر انہوں نے شہرکے عزاداری جلوس کے مختلف روٹس کا جائزہ لیا اور مرکزی امام بارہ گاہ ہارون آباد بھی گئے جہاں پر انہوں نے منتظمین سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے کہا کہ محرم الحرام میں قیام امن کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا،اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی اور شر پسند عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا، ڈی پی او محمد ظفر بزدار نے کہا ڈسٹرکٹ پولیس نے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں،جلوسوں اور مجالس میں ضابطہ اخلاق پر عمل یقینی بنایا جائیگا، اس موقع پر ڈی ایس پی ہارون آباد گل حسن خان، ایس ایچ او تھانہ سٹی ابصار حسین سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں