230

فصلوں سے گولیاں لگی خاتون کی نعش برآمد

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد میں فصلوں سے گولیاں لگی خاتون کی نعش برآمد، خاتون کی شناخت مقصوداں بی بی سکنہ 74فور آر کے نام سے ہوئی، ریسکیو کی ٹیم نے نعش ہسپتال منتقل کر دی، پولیس مصروف تفتیش، تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈونگہ کی حدود میں نواحی علاقہ جنڈ والہ روڈ پر چک پکا کے قریب فصلوں سے گولیاں لگی خاتون کی نعش برآمد ہوئی۔

نعش کو دیکھ کر مقامی لوگوں نے تھانے کو اطلاع دی، جس پر ریسکیو 1122اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو قبضہ میں لیکر ہسپتال منتقل کردی، پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت مقصوداں بی بی سکنہ 74فور آر ہارون آباد کے نام سے ہوئی ہے جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں