ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد میں مختلف سڑکوں کی ازسر نو تعمیر شروع، مسلم لیگ ن کے ایم این اے چوہدری نور الحسن تنویر نے ایم پی اے ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری، سابق ایم پی اے چوہدری کاشف محمود،ملک سجاد علوی،راجہ شاہد و دیگر کے ہمراہ شہر کی مختلف سڑکات کی از سر نو تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر ایم این اے چوہدری نور الحسن تنویر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے ہمارا شہر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوکر خستہ حالی کی تصویر بن کر رہ گیا، اب ان شاء اللہ مرکز کے بعد پنجاب میں بھی مسلم لیگ ن کی حکومت ہوگی اور تعمیر و ترقی کا کام ہر جگہ شروع ہوگا،
ایم پی اے ڈاکٹر مظہر اقبال کا کہنا تھا کہ شہر ہارون آباد کے زندہ دل مکینوں کیلئے سڑکات کی از سر نو تعمیرا یک تحفہ ہیں اور مستقل میں مزید منصوبے متعارف کرانے کا عزم کر رکھا ہے اور اس سلسلے میں عوامی پذیرائی اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام اس تعمیر و ترقی کے سفر میں ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہم اپنے عوام کی خدمت کے لئے ہر ممکن کوشش کر یں گے۔








