522

وائٹل ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تعاون سے دیوار احساس کا افتتاح

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد فضل الرحمن بلوچ نے وائٹل ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تعاون سے دیوار احساس کا افتتاح ہمراہ سوشل ویلفیئر آفیسر کاشف حسین گورایا اور وائٹل ویلفیئر فاؤنڈیشن کے محمد طاہر توگیروی نے کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحمن بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی تکالیف کا احساس کرتے ہوئے ان کے ازالہ کے لئے فلاحی اقدامات کرنا ایک نہایت قابل تحسین عمل ہے اور دنیا و آخرت میں سرخرو ہونے کا ذریعہ ہے.وائٹل ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے دیوار احساس کے ذریعے غریب اور حاجت مند لوگوں کے لئے سردی سے بچاؤ کے لیے جیکٹس کی فراہمی بڑی اہمیت کی حامل ہے اور اس سے غریب عوام بالخصوص بچوں کو سردی کی شدت سے محفوظ رکھنے میں مدد ملے گی۔

اس دیوار احساس کا بنیادی نکتہ اور مقصد یہ آحساس اجاگر کرنا ہے کہ امیر افراد اس دیوار پر امدادی گرم کپڑے آویزاں کریں اور ضرورت مند اپنی ضرورت کے مطابق انہیں وہاں سے حاصل کر سکیں.اس موقع پرمحمد افضل جنرل سیکرٹری انجمن فلاح مریضاں،ہیڈ ماسٹر ایم سی ہائی سکول محمد تنویر اور سوشل ویلفیئر آفس کے اہلکار بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں