275

اڈہاک الاونس (ڈسپیریٹی) کی ادائیگی نہ ہونے پرمیونسپل کمیٹی کے ملازمین کابازو ں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) 15فیصد اڈہاک الاونس (ڈسپیریٹی) کی ادائیگی نہ ہونے پرمیونسپل کمیٹی کے ملازمین کابازو ں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج،ملازمین نے احتجاجی ریلی بھی نکالی،ریلی کے شرکاء نے احتجاجی بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔احتجاجی ریلی میونسپل کمیٹی سے نکالی گئی جو قائد اعظم روڈ سے ہوتی ہوئی اسسٹنٹ کمشنر آفس میں اختتام پذیر ہوئی۔

اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحمان بلوچ کوآل پاکستان میونسپل ایمپلائز فیڈریشن کی جانب سے ضلعی چیئرمین آل پاکستان میونسپل ایمپلائز فیڈریشن چوہدری عبیدا لرحمان آرائیں نے 8ستمبر کوپاس ہونے والی قرارداد کی یادداشت بھی پیش کی۔

ضلعی چیئرمین آل پاکستان میونسپل ایمپلائز فیڈریشن چوہدری عبیدالرحمان آرائیں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوکل گورنمنٹ پنجاب دوسرے محکمہ جات کی طرح 15فیصد اڈہاک الاونس (ڈسپیریٹی)کا نوٹیفکیشن فوری طور پر کیا جائے وگرنہ 15ستمبر سے مکمل ہڑتال کی جائے گی جس میں پنجاب بھر کی صفائی،سٹریٹ لائٹس اور واٹر سپلائی مکمل طور پر بند کر دی جائے گی انہو ں نے کہا کہ میونسپل ایمپلائز کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا جا رہا ہے اگر 15ستمبر تک ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو مکمل ہڑتال کریں گے اور یہ پھر یہ ہڑتال غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں