184

ڈی پی او بہاولنگر فیصل گلزار کی ہارون آباد کے تاجران رہنماؤں سے خصوصی ملاقات

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ڈی پی او بہاولنگر فیصل گلزار نے ہارون آباد کے تاجران رہنماؤں سے خصوصی ملاقات میں علاقہ ہارون آباد میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور تاجران کے اس سلسلے مسائل پوری توجہ سے سنے اور امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے تاجر برادری کی تجاویز پر ہر ممکن عمل درآمد کے لئے فوری اقدامات بھی کئے ان اقدامات میں گشت کے نظام کو بہتر اور موثر بنانے کے لیے آٹھ موٹر سائیکل فراہم کر دیے گئے اور نفری کی کمی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے بیس پولیس اہلکاروں کی فوری طور پر ہارون آباد میں بجھوا دیے گئے ہیں تاکہ پولیس کی موجودگی یقینی ہونے کی صورت میں جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی ہو سکے.

ڈی پی او بہاولنگر فیصل گلزار نے کہا کہ ہارون آباد سمیت ضلع بھر میں پولیس متحرک رہے گی اور امن و امان اولین ترجیح ہے.تاجران رہنماؤں نے ڈی پی او بہاولنگر فیصل گلزار کی ملاقات کو اس سلسلے میں بہتری لانے کے لیے اہم قرار دیا جس سے تاجران میں اطمینان پایا جاتا ہے۔

اضافی نفری اور موٹرسائیکل اسکوارڈ نے مرکزی انجمن تاجران کے ہمراہ بازاروں کا گشت بھی کیا۔ ملاقات میں مرکزی انجمن تاجران کے صدر راجہ آصف محمود جنجوعہ جنرل سیکریٹری ملک محمد ریاض خلجی ہارون آباد بار کے صدر محمد نوید بھٹہ،جنرل سیکرٹری بار عثمان خالد ایڈووکیٹ،انجمن آڑھتیاں کے صدر صداقت علی پنسوتہ ڈی ایس پی سرکل حسن گل ایس ایچ او سٹی ابصار حسین گجر،چیئرمین عوامی پریس کلب حاجی سخی سلطان،مظفر علی سحر،محمد زبیر چوہان،حاجی کفایت اللہ،چوہدری محمد افضل رندھاوا،محمد امین مغل اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں