201

ڈی پی او محمد ظفر بزدار کاڈپٹی کمشنر محمد وسیم کے ہمراہ جامع مسجدفیضان مصطفی میلاد چوک میں کھلی کچہری کا انعقاد

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ڈی پی او محمد ظفر بزدار کاڈپٹی کمشنر محمد وسیم کے ہمراہ جامع مسجدفیضان مصطفی میلاد چوک میں کھلی کچہری کا انعقاد،اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ڈی پی او تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب جناب عثمان بزدارکی ہدایت اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خاں کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدارنے ڈپٹی کمشنر محمد وسیم کے ہمراہ جامع مسجدفیضا ن مصطفی میلاد چوک کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

ڈی پی او کا ظفر بزدار کہنا تھا کہ کھلی کچہری میں آئے سائلین اور شہریوں کے مسائل خود سنتا ہوں اور ان کے ازالہ تک متعلقہ افسران سے میرامسلسل رابطہ رہتا ہے۔کھلی کچہر ی کے ا نعقاد کا مقصد شہریوں کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی پولیس اور عوام کے درمیان خلیج کو دور کرنا ہے۔ میرے آفس کے دروازے تمام شہریوں کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں اوراوپن ڈور پالیسی کے تحت سرکل ہائے میں جاکر کھلی کچہری لگانا وقت کا تقاضا ہے۔

ڈپٹی کمشنر محمد وسیم نے کھلی کچہری سے خطاب کے دوران کہا کہ کھلی کچہری میں موجود تما م شہریوں کی درخواستوں کا بطور تفصیلی جائزہ لیا اوران کی شکایات سنتے ہوئے کچھ مسائل موقع پر ہی حل کردیئے جب کہ پچیدہ معاملات کے حل کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی۔ڈی پی او نے احکامات جاری کیے کہ میرٹ پر تفتیش یقینی بنا کر جلد از جلد رپورٹ پیش کی جائے۔ ڈی پی او بہاولنگر نے کہا کہ شہریوں کے مسائل اور شکایات کے حل اور عوام الناس کو بلا رکاوٹ فوری انصاف کی فراہمی کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے۔۔

جہاں پر ان کی داد رسی کیلئے فوری احکامات جاری کیے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد فضل الرحمان بلوچ،تحصیلدار سید تقی احمد شاہ،ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد شمس خان،ایس ایچ اوسٹی ابصار حسین گجر و دیگر انتظامیہ کے لوگ بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں