ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) دو سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود وزیراعلی پنجاب کی طرف سے ھارون آباد شہر کے لیے پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کا منصوبہ کھٹائی کا شکار،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے تقریبا دو سال قبل دورہ بہاولنگر کے دوران شہر کے لیے پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کے لیے میگا پروجیکٹ کی منظوری دی گئی تھی اس سلسلہ میں سیکرٹری پبلک ہیلتھ نے ہارون آباد کا تفصیلی دورہ بھی کیا اور ہارون آباد کے لیے نہر ہاکڑہ کنارے 40 ٹربائن اور پائپ بچھانے کا جائزہ لیا اور رپورٹ حکومت پنجاب کو ارسال کر دی گئی۔
عرصہ گزرنے کے باوجود ابھی تک اس منصوبے پر کوئی عمل درآمد ہوتا ہوا دکھائی نہیں دے رہااس وقت 12ٹربائنیں ہاکڑہ نہر کے کنارے نصب ہیں جو کہ شہر اور گردونواح کو پانی مہیا کرنے کے لیے لگائی گئی ہیں جبکہ پائپ کمزور ہونے کے باعث صرف 6ٹربائنیں چلائی جا رہی ہیں جن سے حاصل ہونے والا پانی شہر کے لیے ناکافی ہے اور جن کا پانی پینے کے قابل نہیں اور شہر کی ضروریات بھی پوری نہیں کر رہی ہے،عوامی وسماجی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہارون آباد کے شہریوں سے کیا گیا وعدہ جلد پورا کریں تاکہ شہریوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کیا جا سکے۔







