443

ڈرائیونگ لائسنس کیلئے ضلع بھر کے تمام پولیس خدمت مراکز پر لرنر پرمٹ کے ایشو کیلئے 24/7سروس

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد ڈرائیونگ لائسنس کیلئے ضلع بھر کے تمام پولیس خدمت مراکز پر لرنر پرمٹ کے ایشو کیلئے 24/7سروس مہیا کی جا رہی ہے۔

ٹریفک پولیس، تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کے ویژن کے عین مطابق بحکم ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب ضلع بہاولنگر کے لئے شہریوں کیلئے ڈرائیونگ لائسنس آسان بنانے کیلئے ضلع ہذا کے تمام خدمت مراکز پر لرنر پرمٹ کے ایشو کیلئے 24/7کی سروس مہیا کی جا رہی ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق 24/7سروس کے ذریعے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس کی فائل جمع کی جائیں گی اور عوام الناس کی سہولت کیلئے ڈرائیونگ ٹیسٹ بڑھا دیئے گئے ہیں، اب ٹارگٹ چالان بھی نہیں ہوں گے صرف ٹریفک خلاف ورزی پر چالان ہونگے،ٹریفک پولیس ٹریفک کی روانی کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہے گی تاکہ عوام الناس کو ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں